یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ ایران کی پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے کوئی حد نہیں ہے۔
صدر رئیسی نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے واقعے پر مالی اور جانی نقصان پر اپنے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستانی سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے کوئی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گا۔
انہوں نے پانچ دن پہلے سمرقند میں شانگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان ملاقاتیں باہمی تعاون اور تعلقات کی مزید مضبوطی پر مددگار ہوگی۔
شہباز شریف نے صدر رئیسی کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ایران اور پاکستان ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ ہم اپنے دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے اپنے ملک کے لیے بالخصوص حالیہ سیلاب کے دوران تعاون کو سراہا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور پاکستان کے تعلقات ہزاروں سالوں پر محیط ثقافتی مشترکات پر مبنی ہیں: صدر رئیسی
20 ستمبر، 2022، 11:43 PM
News ID:
84893057
نیویارک، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے اور تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کی ایران کی سنجیدہ خواہش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات معمول کے نہیں ہیں، بلکہ ثقافتی میل جول اور ہزاروں سال کے نظریاتی تعلقات پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
پاکستانی وزیر اعظم سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران؛
پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں کوئی حد نہیں ہے: ایرانی صدر
تہران، ارنا- ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں کوئی حد نہیں ہے اور دونوں…
-
پاکستانی وزیر اعظم کا تباہ کن سیلاب پر ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
تہران ، ارنا - پاکستانی وزارت عظمی کے آفس نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاکستانی وزیر…
-
ایران پر پاکستان کیساتھ تعلقات بڑھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا…
آپ کا تبصرہ